بھیونڈی :بھارتی بہوجن سماج پارٹی اختیار کر سکتی ہے سماجوادی سے علیحدگی

بھیونڈی (شارف انصاری ):- بھیونڈی لوک سبھا 23 سے سماجوادی اور بی ایس پی اتحاد امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری پر ووٹروں کی طرف سے طرح طرح کے الزام و تبصرہ کئے جا رہے ہے ۔وہیں پر بھیونڈی سماجوادی پارٹی کے صدر عرفات شیخ اور لوک سبھا امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری کے ذریعہ بی ایس پی لیڈران و کارکنان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بی ایس ایس کارکنان سماجوادی امیدوار کی تشہیری مہم اور منعقدہ ہونے والے پروگراموں میٹنگوں سے ندارد رہتے ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے بینر پوسٹروں میں بی ایس پی مہاراشٹر ریاستی صدر سمیت بھیونڈی بی ایس پی صدر اور اہم عہدیداروں کی تصویر لگانے سے سماجوادی صدر عرفات شیخ بڑا گریز کرتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ہوئے سماجوادی کے پروگراموں میں یہ منظر دیکھنے کو ملا ۔ بھیونڈی شہر بی ایس پی آبزرور نسیم شیخ نے الزام لگایا ہے کہ بھیونڈی میں بی پی ایس کو ختم کرنے کی سماجوادی کوشش کر رہی تھی ۔ اس وجہ سے بی ایس پی کارکنان و لیڈران کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ہمارا اتحاد پورے ملک میں ہے۔ ہم بہن مایاوتی کے حقیقی سپاہی ہیں۔ لیکن بھیونڈی لوک سبھا سے سماجوادی و بیوجن سماج پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری اور بھیونڈی سماجوادی صدر عرفات شیخ تشہیری مہم و اجلاسوں میں بی ایس پی کارکنان کو بلایا تک نہیں جاتا ۔ یہ ملال بی ایس کے سبھی کارکنان میں ہے اور اس کی شکایت بہت جلد ہی سینئر لیڈران کے ساتھ کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق بی ایس پی بھیونڈی لوک سبھا صدر شانےرب خان اور بھیونڈی بی ایس پی صدر نے اپنے عوامی دفتر سومانگر دھامنكر ناکہ پر پارٹی عہدیداران کی میٹنگ منعقد کی تھی۔ جس میں بی ایس پی کارکنان کی طرف سے زور شور سے سماجوادی صدر عرفات شیخ اور لوک سبھا امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری کے رویے اور برتاو کی مخالفت کی ۔ وہیں پر کئی کارکنان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نورالدین انصاری بی جے پی سے سانٹھ گانٹھ کر بھیونڈی مشرق اور مغربی اسمبلی حلقوں میں پروگرام اور اجلاس کر تشہیری مہم چلا رہے ہیں ہے۔ لیکن بی ایس پی کے کارکنان اور ووٹرس بھیونڈی مشرق اور مغربی اسمبلی حلقے کے علاوہ بھیونڈی دیہی، شاہ پور اسمبلی، مرباڈ اسمبلی اور کلیان مغرب اسمبلی حلقوں میں بھی رہتے ہے جو بہن مایاوتی کے سچے سپاہی ہے ۔ ان بی ایس پی کارکنان اور ووٹروں سے ایس پی امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری اور بھیونڈی سماجوادی صدر عرفات شیخ پوری طرح نظر انداز کر ان علاقوں میں تشہیر و جلسے کرنے کا کوئی منصوبہ تیار نہیں کر رہے ہے ۔وہیں پر ان اسمبلی حلقوں میں بی جے پی، کانگریس، ونچت بہوجن اگھاڑی اور آزاد امیدوار کی طرف سے زور و شور میں تشہیری جلسے اور ریلیاں نکالی جارہی ہے ۔اور عوامی تعلقات کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بھیونڈی سماجوادی صدر عرفات شیخ اور ایس پی امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری بی جے پی سے سانٹھ گانٹھ کر مسلم ووٹروں کے ووٹ کو تقسیم کر بی جے پی کو جتانے کیلئے کانگریس پارٹی کے امیدوار کو نقصان پہنچانے کے لئے صرف مسلم اکثریتی علاقوں میں تشہیری جلسے اور ملاقات کر رہے ہیں ۔اسی طرح سماجوادی صدر عرفات شیخ کے ذریعہ صرف ان ہی علاقوں کی نشان دہی کر پروگروم کئے جاتے ہے جو مسلم اکثریتی علاقہ ہوتا ہے جہاں پر ہر وقت عوام کی ریل پیل موجود رہتی ہے یا جہاں اکثر لوگ وقت گزاری کے لئے جمع رہتے ہیں ۔

بھیونڈی لوک سبھا بی ایس پی صدر شانےرب خان نے سماجوادی کی ریلی اور تشہیر کے طریقہ کار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سانتی نگر کے تشہیری جلسے میں سماجوادی کارکنان کی طرف سے ہمیں اسٹیج پر بلایا تک نہیں گیا اسی کے ساتھ سماجوادی مہیلا صدر سگی دیوی یادو کو بھی اسٹیج پر جگہ نہیں دی گئی ۔ سماجوادی کارکنان اپنے من سے تشہیر کر رہے ہے ۔ جس کا خمیازہ سماجوادی امیدوار ڈاکٹرنورالدین انصاری کو مل سکتا ہے ۔