بھیونڈی:بی جے پی امیدوار کپل پاٹل کے گاؤں میں ہی مخالفت سوشل میڈیا وائرل ہوا ویڈیو

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی لوک سبھا 23 کے لئے مہم کے آخری ہفتے چل رہے ہے ۔بی جے پی کے امیدوار کپیل پاٹل مہم میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے ہر رکن اپنی سطح پر تشہیر کر ووٹ مانگ رہا ہے ۔ بھتیجے سمت پاٹل نے بھیونڈی لوک سبھا علاقے میں تشہیر کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔ بی جے پی امیدوار اور موجودہ ممبر آف پارلیمنٹ کپل پاٹل کی بیوی مينل پاٹل کو اپنے ذاتی گاؤں انجور دیوے میں تشہیر کے دوران مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا اور فیس بک پر وائرل ہو گیاہے ۔ اس وائرل ویڈیو سے بھیونڈی لوک سبھا علاقے میں طرح طرح کی چرچاوں کا بازار گرم ہے۔ غور طلب ہو کہ بی جے پی امیدوار کپل پاٹل سے شوسینک، اتر بھارتی سماج، گجراتی اور جین سماج پہلے سے ہی ناراض چل رہا تھا۔ جس کو منانے میں ممبر آف پارلیمنٹ اور بی جے پی کے امیدوار کپل پاٹل کو پہلے سے ہی پسینہ چھوٹ رہا ہے۔ اب انھیں اپنے آبائی گاؤں دیوے میں بھی مخافلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی امیدوار کپل پاٹل کی جس طرح جگہ جگہ مخالفت کی جا رہی ہے۔ اور ان کے پروگراموں اور اجلاس میں کارکنان ندارد رہتے ہے اس سے کا اثر الیکشن میں پڑنے پر کپل پاٹل کو ہار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی کائی اتحادی پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے کپل پاٹل پر الزام لگا یا جا چکا ہیں کہ کپل پاٹل کچھ جین، گجراتی سماج اور اتر بھارتی سماج کے نوجوان لیڈروں کے سہارے اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں ۔ اس طرح حمایتیوں اور ہمدرد کارکنان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا اور اخبارات نے بی جے پی کے امیدوار کپل پاٹل کے خلاف مورچہ کھول رکھا ہے اور بے داغ صحافت انجام دیتے ہوئے عوام کو سچائی سے روبرو کرا رہی ہے ۔ جسے چھوپانے کے لئے بی جے پی امیدوار کپل پاٹل کو کچھ سوشل میڈیا نیوز چینلوں اور اخبارات میں دلال صحافیوں کے ذریعہ پیڈ نیوز اور اشتہارات کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔