بھیانک حادثہ میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے چار عہدیداران ہلاک

گیورائی(بیڑ):26نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ڈرائیور کا قابو نہ رہنے سے لاتور سے اورنگ آباد کی سمت جارہی کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی اس بھیانک حادثہ میں کار میںسوار چاروں افراد کی موت ہوگئی ۔بتایاجاتا ہے کہ یہ چاروں ونچت بہوجن اگھاڑی کے لاتور کے عہدیداران تھے ۔


یہ حادثہ آج بروز جمعرات کو صح دس بجے گیورائی کے قریب بائے پاس کے قریب رونما ہوا ۔لاتور سے پانچ افراد کار نمبر MH46 B 4700میںسوار ہوکر اورنگ آباد کی سمت روانہ ہوےے اور صبح دس بجے گیورائی بائے پاس کے پاس ڈرائیور کاگاڑی پر کنٹرول نہیں رہااور گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پھر سامنے سے آرہے ٹینکر سے ٹکراگئی جس میںکارچکناچور ہوگئی اور پانچوںشدیدزخمی ہوگئے ۔تین افراد کو گیورائی کے ددیہی اسپتال منتقل کیاگیاتھا جہاں پر تین افراد کی موت ہوگئی اور دیگر دو کو مزید علاج کیلئے بیڑ منتقل کیاگیا جہاں پر بھی ایک شخص کی دوران علاج موت ہوگئی ۔ مہلوکین کے ناموں کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ اُن ایک لاتورونچت بہوجن اگھاڑی کا ضلع صدر بتایاجارہا ہے۔