ناندیڑ:9 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)آج9جنوری 2022 کوشب نوبجے بھوکر تاناندیڑ شاہراہ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ رونما ہوا جس میں ناندیڑمحکمہ پولس کے دو ملازمین کی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی جبکہ دو ملازمین شدیدزخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ محکمہ پولس کے ملازمین دیپک دیوانند جادھو بکل نمبر3374کنٹرول روم‘ایشور راٹھوڑ بکل نمبر 2727پولس ہیڈکوارٹرناندیڑ‘پرتیش ایٹگاونکر ‘ بکل نمبر 2853‘ سدانند سپکل بکل نمبر 243 پولس ہیڈکوارٹرناندیڑ مل کر انڈیکا کار نمبرMH 26-V- 1868 میں سوارہوکر بھوکر میںا پنے دوست کے گھر کھانے کی دعوت پرگئے تھے۔آج رات یہ تمام کھانے کی دعوت کے بعد واپس ناندیڑآرہے تھے کہ بھوکر ۔ناندیڑ شاہراہ پر گنے کے ٹریکٹر نمبر MH-26-AR- 1156 کی ایک ٹرالی سے انکی کار ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ کار میںسوار ایشور سدام راٹھوڑ اور دیپک دیوانند جادھو کی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی۔اوردیگردو ملازمین شدیدزخمی ہوگئے انھیں طبی علاج کے لیے ناندیڑ منتقل کیا گیا ہے۔متوفی ملازمین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھوسی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ مزید کارروائی جاری ہے،

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں