• 425
    Shares

اردھاپور12 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) : ہرکانی موٹر سائیکل سواروں کی شوبھنگی سمبھاجی پوار (عمر32) جو ساڑھے تین شکتی پیٹھ (ہندوﺅں کے مقدس مقامات)پر جانے کے لیے جا رہی تھیں کہ، آج صبح 10 بجے کے قریب اردھاپور تعلقہ کے دابھڑ علاقے کے بھوکرپھاٹہمیں ٹینکر کی ٹکر سے ہلاک ہو گئیں۔ موٹر سائیکل خراب سڑک کی وجہ سے پھسل گئی اور پھر ٹینکر (جی جے 12 اے ٹی 6957)انکے اوپر سے گزرگیا جس کی وجہہ سے جائے حادثہ پرہی انکی دردناک موت ہوگئی۔

ہرکانی بائیک رائیڈر گروپ(ستارا) نے ساڑھے تین شکتی پیٹھ درشن کی مہم شروع کی۔ اس گروپ کو چھاتی کے کینسر ، روڈ سیفٹی آگاہی ، خواتین کو بااختیار بنانے کی اس مہم میں 10 اضلاع اور 14 تعلقہ جات سے گزرنا تھا۔ اس مہم میں شابھنگی پوار ، منیشا فرینڈے ، انجلی شندے ، مونا نکم جگتاپ ، ارچنا ککڑے ، جیوتی دوبے ، کیٹکی چوہان ، بھاگیشری کیلکر ، شراون بنرجی ، ارمیلا بھوجانے حصہ لیا۔نو خواتین ارکان 10 اکتوبر کواپنی اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر 1868 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔ انہیں چھترپتی شیواجی مہاراج گھرانے کے راجے ادین راجے اور ٹی وی کی کئی مشہور شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاتھا۔

اس گروپ کو ناندیڑ سے ماہور ، وشی ، اورنگ آباد ، ناسک ، وانی اور پھر ستارہ جانا تھا ۔ کولہاپور اور تلجاپور میں مہالکشمی میں بھوانی ماتا کے درشن کرنے کے بعدیہ گروپ آج صبح 10 بجے کے درمیان اردھاپور تعلقہ کے بھوکرپھاٹا جا رہا تھا۔ اس دوران شوبھنگی پوار کی موٹر سائیکل خراب سڑک پر پھسل گئی۔ اوراسی دوران بدقسمتی سے وہاںسے گزرنے والے ٹینکر نے انھیں کچل دیا جس میں جائے واردات پر ہی انکی موت ہوگئی۔ جیسے ہی اس حادثہ کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو ملی کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر نے اردھاپور کے تحصیلدار امبیکر کو ممکنہ تعاون کرنے کی ہدایت دی ۔ شوبھانگی پوار کی مو ت کے بعد قانونی کاروائی اور پوسٹ مارٹم بھی کیاگیااور شام کے وقت انکی نعش کو ایمبولنس کے ذریعہ ستارا روانہ کردیاگیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔