بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے خودکشی سے قبل انسٹاگرام پر لائیو تھی اورمسلسل رو رہی تھی ٗویڈیو ہوا وائرل

2,572

نئی دہلی: بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کا گزشتہ روز کی موت ہوگئی جس کی خبر نے پوری انڈسٹری کو چونکا دیا۔ اسی دوران ان کی آخری انسٹاگرام لائیو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی ان کی مبینہ آخری ویڈیو دیکھ کر مداح جذباتی ہو گئے ہیں اور اداکارہ کی موت کی وجہ جاننے کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اکانکشا دوبے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد ان کی لاش ہوٹل کے کمرے سے ملی تھی۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹس کے مطابق آکانکشا اپنی موت سے قبل انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں۔ بہت سے ٹویٹر صارفین نے اس کے کلپ کا کچھ حصہ شیئر کیا ہے، جس میں آکانکشا اپنا چہرہ ڈھانپ کر روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اداکارہ کی موت پر پولیس نے بتایا کہ اتوار کو اتر پردیش کے شہر سارناتھ میں ایک ہوٹل کے کمرے میں آکانکشا مردہ پائی گئیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ماڈل سے اداکاری کی دنیا میں آنے والی بھوجپوری اداکارہ کی موت خودکشی سے ہوئی تاہم ابھی تک کوئی سوسائیڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ اس کے بعد پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اداکارہ کی موت کی خبر سنتے ہی بھوجپوری سنیما کی اداکاراؤں رانی چٹرجی، ونے آنند اور امرپالی دوبے نے سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔