Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بھساول میں فائرنگ : بی جے پی رہنما کھرات سمیت چار افراد ہلاک

IMG_20190630_195052.JPG

بھساول(جلگاؤں) : اتوار کی شب مہاراشٹر کے جلگاؤں میں واقع بھساول شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما اور ان کے کنبہ کے ممبروں پر کچھ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بی جے پی رہنما سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ فائرنگ سے بی جے پی رہنما رویندر کھرات ان کے بھائی سنیل کھرات ، بیٹے روہت اور پریم ساگر اور ان کا ایک دوست سومت فیڈری ہلاک ہوگئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) پنجاب راؤ باگل نے بتایا ، "اتوار کی رات کچھ نامعلوم افراد نے بھساول شہر میں ان کی رہائش گاہ کے باہر بی جے پی رہنما رویندر کھرات، بھائی سنیل کھرات ، بیٹے روہت اور پریم ساگر اور ایک دوست سومت فیڈری کو قتل کیا۔”

یہ واقعہ شب ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا ، جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تینوں کو اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ، حملہ آوروں نے حملے میں بندوق اور چاقو کا استعمال کیا اور پھر وہ موقع سے فرار ہوگئے۔