بھساول۔منماڑ میں بچہ اسمنگلنگ کے جھوٹے الزام کے بچوں کو 2 لاکھ اور فی مولانا 5 لاکھ روپیے معاوضہ دیا جائے

563

جلگاؤں( سعید پٹیل)٣٠ مئی کے روز بھساول و منماڈ میں ٹرین سے ٥٩ بچوں کو آر۔پی۔ایف۔پولس نے ٹرین سے اتار کر ان کے ساتھ موجود پانچ مولانا حضرات کو انسانی اسمنگلنگ کے الزام کا نفاذ کرکے جلگاؤں۔ناسک کے بال کلیان سمتی کے سپرد کیا تھا۔اس معاملے کی ایس۔آئی۔ٹی۔کےذریعے یا سی۔آئی۔ڈی۔کے ذریعے جانچ کرانے و اصل خاطیوں کو گرفتار کیاجاۓ۔

اس طرح کا پر زور مطالبہ جلگاؤں ضلع کی مختلف سماجی تنظیموں کے وفد کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ہے۔جلگاؤں ضلع منیار برادری و بدر ھوڈ کے صدر فاروق شیخ نے مذکورہ معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ بھارتیہ ریلوے بورڈ مہاراشٹرحکومت ، حقوق اطفال کمیشن ، آر۔پی۔ایف۔بورڈ ، جی۔آر۔ایف کمیشنر ممبئی کو دس صفحات پر مشتمل تفصیلی شکایت سونپی گئی۔

اس مطالبہ کرنے والے مختلف سماجی ، ثقافتی سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران کے وفد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ہیں۔اس موقع پر ریاستی سماجی تنظیم کی سیکریٹری شریمتی پرتیبھ شرساٹھ خاتون واطفال ترقی شعبہ کی نودیتا تاٹھے ، کانگریس کے ریاستی سیکریٹری مقتدر بابا دیشمکھ ، وحدت اسلامی کے ضلع صدر عتیق احمد شیخ ، کل جماعتی و اہل سنت الجماعت کے اقبال شیخ ،حسینی سینا کے صدر فروز شیخ ، عیدگاہ ٹرسٹ کے انیس شاہ ، سقلگر فاؤنڈیشن کے انور خان وغیرہ نمائندگان موجود تھے۔