حیدرآباد۔ 6مئی (یواین آئی) لڑکی کا پیچھا کرتے ہوئے اس کی چھیڑخانی اور مسلسل ہراسانی پر لڑکی کے چچا نے نوجوان کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے مٹ پلی میں کل شب پیش آئی۔مقتول نوجوان کی شناخت گوپی کے طورپر کی گئی ہے جو کچھ وقت سے لڑکی کو ہراساں کررہا تھا جس پر لڑکی کے خاندان نے پولیس میں اس نوجوان کی شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس سے شکایت کے باوجود گوپی کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔اس ہراسانی کو برداشت نہ کرتے ہوئے لڑکی کا خاندان دوسری جگہ منتقل ہوگیا تاہم لڑکے کی جانب سے ہنوز ہراسانی کاسلسلہ جاری رہا اور لڑکے کے لڑکی کے چچا نریندرکو ہراساں کرناشروع کیا تاکہ وہ لڑکی کو شادی کرنے کے لئے راضی کروائے۔کل شب گوپی،نریندر کے مکان پہنچا اور نریندر سے بحث وتکرار کی۔

اس ہراسانی سے تنگ آکر نریندر نے گوپی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دے ا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔مقتول کے خلاف ہراسانی کے ساتھ ساتھ چوری کی وارداتوں کی شکایت بھی درج تھیں۔