• 425
    Shares

لیڈز، 25 اگست (یو این آئی) جیمز اینڈرسن کی قیادت میں انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے ہندوستانی ٹیم کوتیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلےہی دن بدھ کو دوسرے سیشن کی پہلی اننگز میں 40.4 اوورز میں محض 78 رنز پرآل آوٹ کردیا۔

لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ 151 رنز کے بڑے فرق سے جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کاغلط فیصلہ کیا۔ اینڈرسن نے آٹھ اووروں میں محض چھ رن دے کر ہندوستان کے ٹاپ تین بلے بازوں لوکیش راہل، چیتیشور پجارا اور کپتان وراٹ کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تینوں کے کیچ وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں میں گئے۔ اوپنر روہت شرما 105 گیندوں کی جدوجہد میں صرف ایک چوکے کی مدد سے سب سے زیادہ 19 رن بناکر کریگ اوورٹن کی گیند پر چٹھے بلے باز کے طور پرآوٹ ہوئے۔

نائب کپتان اجنکیارہانے 54 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18 رن بناکر چوتھے بلے باز کی شکل میں ٹیم کے56 کے اسکورپر آوٹ ہوئے۔ اولی رابنسن نے رہانے کواپناشکاربنایا۔ رابنسن نے ہی رشبھ پنت کوپویلین کی راہ دکھائی۔ روندرجڈیجہ کاوکٹ سیم کرین نے لیا۔ لارڈز میں تیز ترین اننگ کھیلنے والے محمد شامی کااس اننگ میں کھاتا نہیں کھلا اوراوورٹن نے ان کا وکٹ لیا۔ ایشانت شرما آٹھ رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ کرین نے جسپریت بمراہ اوراوورٹن نے محمد سراج کوآوٹ کیا۔اینڈرسن کے علاوہ اوورٹن نے 14 رن پر تین وکٹ، رابنسن نے 16 رن پر دواورکرین نے 27 رن پر دووکٹ لیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔