میلبورن: ٹیسٹ سیریز میں میزبان کنگاروؤں کو روند کر 70 سال میں پہلی بار آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے والی بھارتیہ ٹیم نے اب 2-1سے ونڈے سیریز جیتنے کا ‘وراٹ کارنامہ ‘ کر دکھا یا ہے ۔
آسٹریلیا سے ملے 231 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے مہیندر سنگھ دھونی کی 6 چوکوں سے سجی 87 رنوں کی پاری کی بدولت 5 گیند باقی رہتے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرلی ۔ دھونی کو کیدار جادھو کا بہترین ساتھ ملا ۔ جنہوں نے 57گیندوں میں 61 رنوں کی ناباد پاری کھیلی ۔
Great series win and a total team performance. So happy to finish the tour on a high. Jai hind 🇮🇳 #AUSvIND pic.twitter.com/zkLK0ykRqu
— Virat Kohli (@imVkohli) January 18, 2019
وہیں سلامی بلے باز روہت شرما 9 ، شکھر دھون 23 اور کپتان وراٹ کوہلی نے 46 رنوں کی پاریاں کھیلیں ۔
اس سے پہلے بھارتیہ سپنر یوجویندر چہل نے سیریز میں پہلا موقعہ ملنے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 10 اووروں میں 42 رن دے کر آسٹریلیا کے 6 وکٹ چٹکائے ۔آپ کو بتا دیں کہ کسی بھی سپنر گیند باز کا آسٹریلیا کی سر زمین پر یہ سب سے بہترین ریکارڈ ہے ۔