بھارت کیلئے آئندہ چند ہفتے کافی اہم ۔محتاط رہنے کی ضرورت: سابق ڈائریکٹر ایمس

301

نئی دہلی: چین میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ آنے والے چند دن ہندوستان کے لیے بہت اہم ہیں۔

ڈاکٹر گلیریا نے کہا، "آئندہ چند دنوں میں چھٹیوں کا موسم ہے اور بہت سے لوگ ہندوستان اور بیرون ملک بھی سفر کریں گے، اور وہ اپنے ساتھ اس انفیکشن کو لا سکتے ہیں جو دنیا کے کسی اور حصے میں موجود ہو سکتا ہے، جب وہ بھارت میں کیسز کیساتھ واپس آئیں گے تب تعداد بڑھ سکتی ہے۔”

ڈاکٹر گلیریا نے کہا، "ٹریول سیزن ختم ہونے کے دو یا تین ہفتے بعد اضافہ ہو سکتا ہے، اور ہمیں جنوری کے تیسرے ہفتے تک زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔”