بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کیسوں میں اضافہ

19

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کےفعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 3,468 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.07 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 141 افراد کورونا وائرس سے پاک ہو چکے ہیں جس کے باعث اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,41,43,483 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح ملک میں 98.80 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,696 پر برقرار ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔