شملہ، 13 فروری ( یو این آئی) ہماچل پردیش میں کورونا کا پہلا ٹیکہ لگنے کے بعد بھی یہاں کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج (آئی جی ایم سی) اسپتال کے تین ڈاکٹر کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔


ٹیکہ لگنے کے تقریباً 10 دن کے بعد ان میں کورونا کی علامات نظر آئیں۔ جب ان کا ٹیسٹ ہوا تو یہ پوزیٹیو پائے گئے۔ آئی جی ایم سی کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جنک راج کا کہنا ہے کہ اس میں شبہ ہے کہ انہوں نے ٹیکہ لگوایا ہے یا نہیں۔ احتیاطاً تینوں کو ہوم آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلا ٹیکہ لگنے کے بعد تینوں ڈاکٹر اسپتال بھی آتے رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دیوٹی کے دوران تینوں ڈاکٹر کورونا پوزیٹیو مریض کے رابطے میں آ گئے۔ ان میں ایک جوڑا ہے۔


وہیں اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر رجنیش پٹھانیا نے کہا کہ تینوں ڈاکٹروں کو ہوم آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ حالانکہ کورونا روکنے والے ویکسین کے پہلے ڈوز کی مدت انہوں نے پوری نہیں کی تھی۔ انھیں دوسری ڈوز دی جانی تھی لیکن اس سے پہلے ہی یہ کورونا متاثر ہو گئے۔