بھارت میں عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو، رویت ہلال کمیٹیوں کا اعلان

0 20

نئی دہلی:(ایجنسیز)آج 30 جون بروز جمعرات ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کا اعلان کئی رویت ہلال کمیٹیوں اور مسلم تنظیموں کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

امارت شرعیہ ہند، خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف، امارت اہل حدیث اور امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ وغیرہ نے پریس بیان جاری کر ماہ زی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کی اطلاع دی ہے۔ اس کے مطابق آئندہ 10 جولائی بروز اتوار عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔