نئی دہلی:5۔ اپریل۔انڈیا کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 1،03،558 متاثرین سامنے آئے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں کورونا متاثرین کے اعداد و شمار میں کمی کے بعد اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

وزارت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی وجہ سے 478 اموات ہوئیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا انفیکشن کے کل متاثرین بڑھ کر 1،25،89،067 ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں اب اموات کی کل تعداد 1،65،101 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1.24 ملین ہوگئی ہے۔ اس وقت کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر اب 1،64،623 ہوگئی ہے۔

حکومت کے مطابق مہراشٹرا، چھتیس گڑھ، کرناٹک اور پنجاب میں کل انفیکشن کا 76.41 فیصد بتایا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے زیادہ تر متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہاں ایک دن میں انفیکشن کے 57،074 متاثرین سامنے آئے ہیں۔

دوسری طرف چھتیس گڑھ میں ایک دن میں 5818، پنجاب میں 2686، کرناٹک میں 4373 اور تمل ناڈو میں ایک دن میں انفیکشن کے 3446 متاثرین سامنے آئے ہیں۔