بھارت جوڑ ویاترا کے پیش نظر آج ناندیڑ کابس اسٹینڈ عارضی طور پر وسرنی منتقل

231

ناندیڑ:9نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)بھارت جوڑو پدایاترا کے لیے کئی سڑکیں بند ہیں۔ اس کے لیے ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرولر نے وسرنی میں ایک عارضی بس اسٹینڈ قائم کیا ہے۔ محکمہ کے کنٹرولرز نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نئے بس اسٹینڈ پر جائیں اور اپنی بسوںمیں سوارہوجائیں۔

ڈویڑنل کنٹرولر اسٹیٹ ہائی وے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق 10 نومبر کو بھارت جوڈو پدایاترا کے لیے وسنت راو¿ نائک کالج گراو¿نڈ،دودھ ڈیری چوک، وسرنی میں ایک عارضی بس اسٹینڈ قائم کیا گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ نے 10 نومبر کو شہر میں ہونے والے ہجوم کے پیش نظر کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک عارضی بس اسٹینڈ فراہم کیا گیا ہے۔

لوہا۔ سونکھیڈ جانے اور آنے والی ٹریفک ڈاکٹرامبیڈکرچوک- وشنو پوری سڑک سے جائے گی ‘ مکھیڑ – دیگلور – بلولی جانے اور آنے والی ٹریفک کیوالا-شیراڈون تلورپھاٹہ-کوٹھا کے راستے سے چلے گی۔ بھوکر-کنوٹ-حدگاو¿ں- ماہور- ہنگولی-بسمت۔ لاتور پھاٹہ (دھنے گاو¿ں چوک) جانے والی ٹریفک، ڈاکٹر شنکراو¿ چوہان چوک-آسنا پلکی سمت موڑدی گئی ہے ۔ 10 نومبر کو عارضی بس اسٹینڈ کے لیے سفری ساتھی کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس کی طرف سے مسافروں کی مدد کی جائے گی