بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر اشوک چوہان نے پیدل چلنے کی مشق شروع کردی

202

ناندیڑ:ناندیڑضلع میں ر اہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا 7نومبر کوداخل ہورہی ہے ۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے کنیاکماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا نکالنے کافیصلہ کیاہے اور انھوں نے اب تک نصف تک سفر مکمل کرلیا ہے ۔مہاراشٹرمیں انکی یاترا اسی ماہ 7نومبر کو دیگلور تعلقہ میںداخل ہورہی ہے ۔

اس دوران راہول گاندھی دن بھر میں 30کلومیٹر تک پیدل سفر کررہے ہیں۔اسلئے کانگریس کے دیگر قائدین بھی انکے ہمراہ پیدل سفر کررہے ہیں۔اسی مناسبت سے ناندیڑضلع کے کانگریس کے قائد وسابق وزیراعلیٰ اشوک راو چوہان نے بھی پیدل چلنے کی مشق شروع کردی ہے۔ آج سوشل میڈیا پر انکی صبح کے وقت پیدل چلنے کی تصویر وائرل ہوئی ہے

۔راہول گاندھی اپنی یاترا کا آغاز صبح چھ بجے سے کررہے ہیں ۔اسی لئے آج اشوک چوہان نے صبح صبح واکینگ شروع کردی ہے۔انکے ہمراہ سابق وزیر ڈی پی ساونت ‘ ایم ایل سی امرراجورکر بھی موجود تھے ۔اپنے قائد کو صبح صبح واکینگ کرتے دیکھ کر دیگر ورکرس بھی اب صبح اٹھ کر پیدل چلنے کی مشق کرنے لگے ہیں۔