بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے تاریخی لال چوک پر لہرایا ترنگا

197

سری نگر: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے آخری مرحلہ کے دوران جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے تاریخی لال چوک پر پرچم کشائی کی۔ لال چوک پر راہل گاندھی کے ترنگا لہرانے کے پروگرام کے حوالہ سے پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد تھی۔

سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر لال چوک کو سیل کر دیا گیا تھا اور عام شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس دوران راہل گاندھی کے ساتھ ان کی بہن اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر بھی موجود رہے۔

قبل ازیں، راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ اتوار کی صبح سری نگر کے پنتھا چوک سے دوبارہ شروع ہوئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ یاترا کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔