بھارت اور چین تازہ جھڑپ کے بعد لداخ شاہراہ سویلین ٹریفک کے لئے بند

1

سری نگر، 31 اگست (یو این آئی) مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان تازہ جھڑپ کی خبر سامنے آنے کے بعد 434 کلو میٹر طویل سری نگر  لیہہ شاہراہ کو سویلین ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر سویلین گاڑیوں کی آمد و رفت پیر کی صبح روکی گئی۔

انہوں نے کہا: ‘کرگل یا لیہہ جانے والی سویلین گاڑیوں کو شاہراہ پر کئی ایک مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ تاہم فوجی گاڑیاں معمول کی طرح چل رہی ہیں’۔گاندربل سے ایک مقامی صحافی نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے بعض افسران سے رابطہ قائم کر کے لداخ شاہراہ پر سویلین ٹریفک کو روکے جانے کی وجہ معلوم کرنے کی کوششیں کیں جو بار آور ثابت نہ ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا: ‘میری اطلاع کے مطابق شاہراہ پر سویلین گاڑیوں کو کئی ایک مقامات پر روکا گیا ہے جبکہ فوجی گاڑیاں معمول کی طرح چل رہی ہیں’۔