یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے سور اور گائے کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2007ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب بھارتی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی سے محروم رہی۔ بھارتی ٹویٹر صارفین نے اس خبر پر کچھ ایسے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔