لکھنو : شارجہ سے لکھنؤ جانے والی انڈیگو کی ایک فلائٹ کو میڈیکل ایمرجنسی آن بورڈ کے بعد منگل کو پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ انڈیگو نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی کے چلتے ایسا کرنا پڑا۔ حالانکہ مسافر کو بچایا نہیں جا سکا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم کے آنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔ایئر لائن نے بتایا کہ پرواز – 6E1412

– شارجہ سے لکھن آرہی تھی اور اسے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا ، ‘ہمیں اس معلومات سے کافی غم ہے اور ہماری دعائیں مہلوک کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

                اس سے پہلے اسی ماہ میں ایک ہندستانی ایئر ایمبولینس نے ایندھن بھرنے کیلئے اسلام آباد ہوائی اڈے پر ایک ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ وہیں 179 مسافروں کو لیکر دہلی جانے والی گو ایئر پرواز نے کراچی ہوائی اڈے پر ایک ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ نومبر 2020 میں طیارے کا ایک مسافر کو   کرڈیاک اریسٹ ہوا۔ سفر کے دوران اسے طبی امداد دی گئی لیکن انہیں بھی مردہ ورار دیا گیا تھا۔