Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

”بگ باس۔13 “ کی سوشل میڈیا پر مخالفت‘عیاشی کااڈہ بتارہے ہیں لوگ

IMG_20190630_195052.JPG

ممبئی:(ایجنسیز) ریئلٹی شو’بگ باس’ یوں ہی ٹی وی انڈسٹری کا سب سے متنازعہ شونہیں کہا جاتا۔ اس شوکے ہرسیزن میں کوئی نہ کوئی بڑا ہنگامہ دیکھنے کومل ہی جاتا ہے۔ حال  ہی میں ‘بگ باس 13’ میں بھی ایسا ہی ایک ہنگامہ شروع ہوچکا ہے۔ یہ تازہ تنازعہ اس قدربڑھ گیا ہےکہ سوشل میڈیا پرشوکو بند کرنےکا مطالبہ زورپکڑنےلگا۔ ٹوئٹرپرکچھ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں، جن کےذریعہ لوگ ‘بگ باس 13’ کی جم کرمخالفت کررہے ہیں۔وہیں اس مخالفت کے پیچھے جووجہ ہے وہ واقعی حیران کرنے والی ہے۔

ٹوئٹرپرجمعہ کی شب سے ‘بگ باس 13’ سے متعلق ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں۔ اورتواورکئی لوگ توسلمان خان کوبلاک کرکےاسکرین شاٹ شیئرکررہے ہیں۔ ایسے ہیش ٹیگ کےٹرینڈ ہونےکے پیچھے ‘بگ باس’ کا نیا سیٹ اپ ہے۔دراصل اس بارسلمان خان نے کنٹیسٹنٹ کے گھرمیں انٹری کرنے سے پہلے ہی یہ طے کردیا تھا کہ ان کا (بیڈ فرینڈ فارایور) بی ایف ایف کون ہوگا۔ بی ایف ایف والےفارمولےکے تحت اس بارایک بیڈ پردولوگ ساتھ میں ہی سوئیں گے۔ وہیں شروعات سے ہی ‘بگ باس 13’ میں ایک لڑکا اورایک لڑکی ساتھ میں بیڈ شیئرکررہے ہیں۔ لوگ اسی فارمیٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔

Bigg-boss-13
بگ باس 13 کولےکربی جے پی کے لیڈرستیہ دیو پچوری نے ناراضگی سے بھرا ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ‘بگ باس نہیں ہے یہ، عیاشی کا اڈہ بنا رہے ہیں، ایسے شو کی مکمل طور پرمخالفت اوراسے بند کردینا چاہئے۔ خیرمیں نےآج تک اس کا ایک بھی ایپیسوڈ نہیں دیکھا ہے، بس ایسی ہی جانکاری ملتی ہے۔ ایسے پروگرام کودیکھ کرمعاشرے میں گندگی پھیل رہی ہے، اس پرفوراً پابندی لگنی چاہئے’۔سوشل میڈیا پر لوگ اس طرح کا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس طرح کا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔

وہیں ایک دوسرے صارف نے لکھا ‘سلمان جی فلمی پردے پرحب الوطنی کا رول کرنے والا، بگ باس میں اتنا گرگیا۔ پیسے کےلئے یہ غلط دیکھ کرآنکھیں بند کرلی ہیں یا آپ بالواسطہ طور پرپیسوں کی لالچ میں لڑکیوں سے یہ سب کراتے ہوئےلوجہاد کوفروغ دے رہے ہو؟ آپ بھی کسی کوبہن مانتے ہونا’؟ ان سب ٹوئٹس کودیکھ کریہ معلوم ہوتا ہےکہ واقعی اس سے بگ باس کے میکرس کےلئے مصیبت کھڑی ہوسکتی ہے۔ اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ مخالفت دیکھنے کے بعد اس فارمیٹ میں کیا تبدیلی آتی ہے۔