نئی دہلی ،29جنوری (یواین آئی)دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ کے نزدیک عبدالکلام مارگ پر جمعہ کی شام ایک معمولی نوعیت کا دھماکہ ہوا ۔فائربرگیڈ محکمہ نے بتایاکہ آج اسے پانچ بجکر گیارہ منٹ پر دھماکہ کے بارے میں اطلاع ملی ۔موقع پر فائربرگیڈ کی تین گاڑیوں کو بھیجا گیاہے ۔

دھماکہ میں کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔اس واقعہ میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور بم کو ناکارہ بنانے والادستہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیاہے ۔واقعہ کی جانچ جاری ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

https://youtu.be/KEg7MD6TnTM