بچہ پینسل چوری کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

1

بھارت میں ایک چھوٹا بچہ اپنی کلاس میں چوری کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔ میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں تھانے کا عملہ اس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب ایک بچہ چند چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ ہم جماعت کے خلاف پینسل چوری کرنے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لیے آنے والے بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بھارتی پولیس آفیسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے ۔ویڈیو میں بچوں کو پولیس افسر سے پینسل چوری کرنے والے بچے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست کرتے سنا جاسکتا ہے۔