بچھومچھلی کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

0 7

ریاض:سعودی عرب میں حقل کمشنری کے شہزادہ فہد بن سلطان پارک کے ساحل پر الرقدہ مچھلی کے کاٹنے سے ایک پیراک خاتون کے جسم میں زہر پھیل گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔ زہرآلودہونے کی وجہ سے اس مچھلی کوبچھومچھلی کہا جاتا ہے۔سمندر میں تیراکی کے دوران اس مچھلی نے خاتون کو کاٹ لیا تھا جس کے بعد انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔بتایا جاتا ہے کہ الرقدہ مچھلی زہریلی ہوتی ہے اور چٹانوں کے درمیان رہتی ہے، جہاں یہ چٹانوں کے رنگوں میں بنتی ہے اور دوسری مچھلیوں سے چھپ کر رہتی ہے۔اس کی پیٹھ پر زہریلی ریڑھ کی ہڈیاں ہوتی ہیں۔ اگر کسی شخص کا پیر مچھلی پر آنے سے زخمی ہو جائے تو اسے زہریلی ہڈی چبھنے کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تیراکی کے شوقین افراد کو سمندری جوتے پہننے کی ضرورت ہوتی ہے۔