چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔چین میں ان دنوں بچوں کے سر گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے، والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

چین میں جس کا سر جتنا گول ہو وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے،یہی سبب مدنظر رکھتے ہوئے والدین اب ایسے مخصوص تکیے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں جو ان کے نزدیک بچوں کے سر کو خاص دائرے کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔والدین ایک دن میں کئی گھنٹے تک بچوں کے سر پر ہیلمٹ نما سخت ٹوپی پہنائے رکھتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔