• 425
    Shares

نئی دہلی: انڈین ڈرگز اینڈ کنٹرولر جنرل نے منگل کے روز ہندوستان میں تیار کووڈ ٹیکے- کوویکسین کو 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ہنگامی استعمال کے لیے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس کا استعمال رواں ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔

انڈیا بائیوٹیک کی تیار کردہ کوویکسین کے ستمبر میں بچوں پر تین ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں۔ ان سے متعلق تفصیلی رپورٹ رواں ماہ کے شروع میں ڈرگس اینڈ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو سونپ دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق تفصیلی مطالعہ کے بعد متعلقہ کمیٹی نے دو سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کی منظوری کا فیصلہ کیا۔ بچوں کو یہ ویکسین دو خوراکوں میں 20 دن کے وقفے سے دی جائے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔