Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بنگلہ دیش کے سیکریٹری دفاع کی کورونا سے موت

IMG_20190630_195052.JPG
بنگلہ دیش کے سیکریٹری دفاع کی کورونا سے موت
ڈھاکہ 29جون(یواین آئی)بنگلہ دیش کے سیکریٹری دفاع عبدللہ المحسن چودھری کی آج ڈھاکہ میں کورونا وائرس’کووڈ19 ‘کی وجہ سے موت ہوگئی۔ان کی طبیعت چند روز سے ناساز تھی، جوائنٹ ملٹری اسپتال میں صبح ساڑھے نوبجے ان کا انتقال ہوگیا۔

وزارت دفاع کی ایڈیشنل سکریٹری سالینہ حق نے یواین آئی سے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔وہ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری کمال عبدالناصر چودھری کے چھوٹے بھائی تھے۔