ڈھاکہ:ایک چھوٹی کشتی کو ایک مال بردار بڑی کشتی نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے کشتی وہیں غرقاب ہو گئی۔ اس میں پچاس افراد سوار تھے۔بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام دریائے شیتا لکھّیا میں ایک چھوٹی کشتی ایک مال بردار جہاز سے ٹکر لگنے کے بعد ڈوب گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں کم از کم 50 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق اب تک اب تک 26 افراد کی موت کی توثیق ہوچکی ہے جبکہ درجنوں افراد اب بھی لا پتہ ہیں۔بنگلہ دیش میں واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے وابستہ ایک افسر مبارک حسین نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈھاکہ کے پاس ہی دریائے شیتا لکھّیا میں اس وقت پیش آیا جب ایک ڈبل ڈیکر کشتی کو مال بردار جہازنے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے کشتی غرقاب گئی۔ (ابتدائی خبر صفحہ 4 پر)


اپنی رائے یہاں لکھیں