• 425
    Shares

روہنگیا مہاجرین کیمپس میں پانی داخل ‘10ہزار افراد کا انخلا

ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں طوفانی بارش اور سیلاب کے سبب روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں پانی داخل ہوگیا ہے،مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔بنگلہ دیش کے جنوبی حصے میں مانسون کی بارش نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔کاکس بازار میں موجود روہنگیا مہاجرین کی کیمپوں میں پانی بھر گیا ہے جس کے باعث 10 ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث وہاں آباد روہنگیا مہاجرین کی کئی بستیاں بہہ گئیں، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ چہارشنبہ کو کوکس بازار کے علاقے میں تیس سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کیمپ میں لگ بھگ 8 لاکھ روہنگیا مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے لیے بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق تازہ بارشوں سے فوری طور پر بارہ ہزار مہاجرین اور ڈھائی ہزار کیمپ متاثر ہوئے ہیں۔ ابھی تک صرف پانچ ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ طوفانی بارش اور سیلاب کی صورتحال سے بنگلہ دیش کے جنوبی علاقوں میں زبردست تباہی کی اطلاع ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں