بنگلور کی ڈینٹسٹ ماں نے بیٹی کو چوتھی منزل سے پھینک دیا، بچی کی موت : ہولناک منظر سی سی ٹی وی میں قید

4,481

پولیس نے بتایا کہ بچی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ خوفناک واقعہ جمعرات کو شمالی بنگلورو کے ایس آر نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ آخری بار خاتون کو اپنی بیٹی کے ساتھ بنگلورو میں ان کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں دیکھا گیا ہے۔

بنگلورو: پریشان کن سی سی ٹی وی فوٹیج میں، ایک خاتون کو اپنی چار سالہ بیٹی کو بنگلورو میں اپنے چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔بچے کو پھینکنے کے بعد، عورت ریلنگ پر چڑھ گئی اور چند سیکنڈ کے لیے کھڑی رہی، لیکن وہاں موجود گھر والوں نے اسے پیچھے کھینچ کر فرش پر لٹا دیا۔پولیس نے بتایا کہ معصوم نے موقع پر ہی دم توڑ دیا یہ خوفناک واقعہ جمعرات کو شمالی بنگلورو کے ایس آر نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ چار سالہ بچی سماعت اور گویائی سے محروم تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی وجہ سے خاتون بظاہر افسردہ تھی۔ اس کے شوہر کی جانب سے پولیس میں مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ ڈینٹسٹ ہیں اور ان کے شوہر سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ سینئر پولیس افسر سری نواس گوڈا نے کہا، "ہم تمام زاویوں سے… ماں کی ذہنی صحت کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔”On CCTV, Bengaluru Dentist Threw Daughter From 4th Floor, Child Died