بنگلورو:27،نومبر (ایجنسیز)جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی اور زیادہ متعدی شکل سامنے آنے کے بعد ملک میں بھی تشویش بڑھ گئی ہے۔ بنگلورو کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو جنوبی افریقی شہریوں کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق فی الحال ان میں ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم، ان کے نئے قسم کے Omicron سے متاثر ہونے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

نمونوں کی جینومک ترتیب کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ دوسری جانب نئی قسم کے خطرات کے پیش نظر ریاستی حکومتوں نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں۔نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے:بنگلور دیہی ڈپٹی کمشنر کے۔ سری نواس نے کہا کہ ان دونوں کے نمونے مزید جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے میں 48 گھنٹے لگیں گے۔

اس کے بعد ہی یہ معلوم ہو سکے گا کہ آیا وہ Omicron ویرینٹ سے متاثر ہیں یا نہیں۔ تب تک انہیں قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ تاہم دیر رات نیوز ایجنسی اے این آئی نے سری نواس کے حوالے سے بتایا کہ دونوں لوگوں کے ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرینواس نے کہا کہ اس مہینے میں اب تک 584 لوگ 10 ممالک سے جو زیادہ خطرہ میں ہیں یہاں آئے ہیں۔ ان میں جنوبی افریقہ کے 94 افراد بھی شامل ہیں