بنگلورو آٹو رکشہ بم دھماکہ معاملے میں میسور میں ملزم کے گھر پر چھاپہ

469

میسور: پولیس نے منگلورو میں ہونے والے دھماکے سے متعلق اپنی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے اتوار کو میسور میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے ساتھ ساتھ پولیس نے علاقے میں بم اسکواڈ کو بھی تعینات کیا تھا، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ میسور میں ایک کمرے کا فلیٹ کرایہ پر لیا تھا۔

فلیٹ لیتے وقت اس نے مالک مکان کو بتایا تھا کہ وہ موبائل مرمت کی تربیت لینے میسور آیا ہے۔ ہفتہ کو منگلورو میں آٹو میں دھماکے کی تحقیقات کے بعد پولیس نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق اس دھماکے کا مقصد بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانا تھا۔