• 425
    Shares

بنگلا دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی مہمان نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کردیا اور 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کرلی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 141 رنز بنائے۔

 

بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم نے 39، محمود اللّٰہ نے 37 اور لٹن داس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 وکٹ پر 137 رنز بناسکی، یوں بنگلادیش نے میچ 4 رنز سے اپنے نام کرلیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان ٹام لیتھم نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تاہم ٹیم کی شکست کے باعث ان کی دلکش اننگز رائیگاں چلی گئی۔بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن اور شکیب الحسن نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔