کولکاتا : الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں 6 چھ اپریل کو ووٹنگ سے پہلے تین آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے ۔ ان کے الیکشن سے متعلق ڈیوٹی پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ علی پور دوار پولیس افسر امیتابھ مَیتی، ڈایمنڈ ہاربر (انڈسٹریل) کے ڈپٹی کمشنر متھن ڈے اور چندر نگر کے ڈپٹی پولیس کمشنر تَتھاگت بوس کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ آئی پی ایس امت کمار سنگھ کو علی پور دوار کا چارج دیا گیا ۔ ڈایمنڈ ہاربر کے ڈپٹی پولیس کمشنر پر شیامل کمار منڈل کو بھیجا گیا اور چندر نگر کا چارج اویشیکھ مودی کو دیا گیا ۔ ڈایمنڈ ہاربر اور علی پور دوار میں تیسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں