کولکاتا، 30 اپریل (یو این آئی) مغربی بنگال حکومت نے کووڈ 19 کے مسلسل بڑھتے قہر کے پیش نظر جمعہ کو ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔حکومت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن کے دوران سبھی بازار ہر روز صرف پانچ گھنٹے صبح سات بجے سے 10 بجے اور دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک ہی کھلیں رہے گے۔

وہیں شانگ مال، بیوٹی پارلر، سنیما ہال، ریسٹورینٹ اور بار، اسپورٹ کمپلکس، جم، اسپا اور سوئنگ پل بند رہیں گے۔ صارفین اشیا کی ہوم ڈلیوری اور آن لائن خدمات کی اجازت دی گئی ہے۔حکم میں کہا گیا ہےکہ انتخابی ووٹوں کی گنتی کا عمل اور ریلیاں / فتح کے جلوس الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر پہلے کی طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔