اپریل مہینے کی شروعات ہی بنکوں کی چھٹیوں سے ہورہی ہے ۔ اپریل 2021 میں بنک 15 دن بند رہیں گے ۔ 31 مارچ کو مالی سال 2020۔21 ختم ہورہا ہے ۔ فائنانشیل ایئر کا آخری دن ہونے کی وجہ سے صارفین سے وابستہ کام کاج 31 مارچ اور یکم اپریل کو شاید نہیں ہو پائیں گے ۔ ایسے میں آپ کو اپنے بنکوں سے وابستہ کام چھٹیوں کے حساب سے ہی مینج کرنا ہوگا ۔ اس فہرست میں چیک کرلیں کہ اپریل میں بنک کس کس دن بند رہیں گے ۔بنکوں میں حالانکہ سبھی ریاستوں میں 15 دن چھٹی نہیں رہے گی، کیونکہ کچھ تہوار یا فیسٹیول پورے ملک میں ایک ساتھ نہیں منائے جاتے ہیں ۔

بنک تعطیل کی فہرست

یکم اپریل : جمعرات ، اوڈیشہ ڈے ، بنکوں کے سالانہ اکاؤنٹس کی کلوزنگ ۔
دو اپریل : جمعہ ، گڈ فرائیڈے ۔
چار اپریل : اتوار ۔ ایسٹر
پانچ اپریل ۔ سوموار ۔ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات ۔
10 اپریل ۔ دوسرا سنیچر ۔
11 اپریل ۔ اتوار ۔
13 اپریل ۔ منگل ۔ اگادی ، تیلگو نیوایئر ، بوہاگ بیہو ، گڑی پڑوا ، ویشاکھ ، بیجو فیسٹیول
14 اپریل ۔ بدھ ۔ ڈاکٹر امبیڈکر جینتی ، اشوک دی گریٹ کا یوم پیدائش ، تمل نیو ایئر ، مہا وشوبا سنکرانتی ، بوہاگ بیہو ۔
15 اپریل ۔ جمعرات ۔ ہماچل ڈے ، ویشو ، بنگالی نیوایئر ، سرہل ۔
16 اپریل ۔ جمعہ ۔ بوہاگ بیہو ۔
18 اپریل ۔ اتوار ۔
21 اپریل ۔ منگل ۔ رام نومی ، گریا پوجا ۔
24 اپریل ۔ چوتھا سنیچر ۔
25 اپریل ۔ اتوار ۔ مہاویر جینتی ۔

تیلگو سال نو ، بیہو ، گڑی پڑوا ، ویشاکھ ، بیجو فیسٹیول اور اگادی پر 13 اپریل کوبنکوں کی چھٹی رہے گی ۔ اس کے علاوہ اگلے دن یعنی 14 اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کی چھٹی رہے گا ۔ پھر 15 اپریل کو ہماچل ڈے ، ویشو ، بنگالی سال نو ، سرہل کی کچھ ریاستوں میں چھٹی رہے گی ۔

اس کے بعد 21 اپریل کو رام نومی اور 25 اتوار کو مہاویر جیتنی کی تعطیل رہے گی ۔ ساتھ ہی بنکوں میں 10 اور 24 اپریل کو دوسرے اور چوتھے سنیچر کی چھٹی رہے گا ۔ وہیں 4 ، 11 اور 18 اپریل کو اتوار کی چھٹی رہے گی ۔