دبئی :دنیا بھر میں شادی شدہ جوڑوں کی طلاق کوئی انوکھی بات نہیں مگر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس کی علاحدگی یقیناً امریکہ اور عالمی سطح پر اپنے اثرات مرتب کرے گی۔ اس لیے کہ دونوں شخصیات ملک میں فلاحی اور خیراتی کاموں کے لیے سب سے زیادہ عطیہ کرنے والوں میں سے ہیں۔بعض مبصرین کے نزدیک یہ طلاق بڑے پیمانے پر تزویراتی تبدیلیاں سامنے لا سکتی ہے جن کا ظہور آئندہ چند برسوں میں ہو گا۔مشی گن یونیورسٹی کی پروفیسر اور گیٹس فاؤنڈیشن کی قریبی شخصیت میگن ٹومکنز اسٹنگ کہتی ہیں کہ اصل کہانی طلاق کے اثرات نہیں بلکہ اس خبر پر عوام کا رد عمل ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن سے مستفید ہونے والوں پر اندیشوں کے بادل منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں