پیرس (این این آئی)فرانس سے تعلق رکھنے والے  نوجوان نے ‘بلیک ایلین’ (خلائی مخلوق) جیسا بننے کے شوق میں چہرہ بگاڑ لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ اینتھنی لوفریڈو نے ‘بلیک ایلین’ جیسا بننے کیلئے چہرے اور جسم کو مختلف سرجریوں کی مدد سے تبدیل کر دیا ہے۔

مذکورہ شخص نے اپنی ناک اور ہونٹ کٹوا دیے جس کے باعث اسےاب بولنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ لوفریڈو کے مطابق ہونٹ اور زبان پر کٹ لگانے کے بعد  سے ہی انہیں بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوفریڈو نے نہ صرف اپنے پورے جسم پر بلکہ آنکھوں پربھی سیاہ رنگ کے ٹیٹوز بنا رکھے ہیں۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ فرانس میں ناک کٹوانا غیر قانونی ہے اس لیے اسپین میں جا کر اس نے ناک کی سرجری کروائی تھی۔