بلولی: لوک شاہی دن کے بورڈ پر غلط اطلاع۔ تحصیلدار صاحب کو توجہ دینے کی ضرورت

(بلولی) تلنگانہ مہارراشٹرا سرحد سے 12 کلو میٹر کے فاصلہ پر موجود بلولی تعلقہ کے محکمہ دفتر تحصیل آفس آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے۔ اس مرتبہ دفتر تحصیل بلولی میں ” لوک شاہی دن کی تاریخ کا بورڈ ضلع کلکٹر ناندیڑ کے حکم پر دیوار پر چسپاں کیا گیا۔

بورڈ پر لوک شاہی دن ہرماہ کے پہلے پیر کا ذکر کیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں لوک شاہی دن کی تاریخ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ تاریخ بدل کر اب ہر ماہ کے تیسرے پیر کو لوک شاہی دن مقرر ہے۔موجودہ بورڈ پر تاریخ میں درستی نہ کرنے سے آے دن عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔ تحصیلدار بلولی کو اس جانب اپنی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Leave a comment