بلولی : سال 2018 میں جرائم کی شرح میں کمی
بلولی- ( ابرار بیگ ) سرکل انسپکٹر بگھوان دھبڑگے نے کہا کہ سال 2017 کی بہ نسبت سال 2018 میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے ۔وہ آج پولیس اسٹیشن بلولی میں نمائندہ ابرار بیگ کو گزشتہ دو سال کی تفصیلی رپورٹ دے رہے تھے۔انہوں نے دوران گفتگومیں مزید کہا کہ سال 2018 میں قتل، اغوا، سرقہ، عصمت ریزی، دھوکہ دہی ،خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں کمی واقع ہوئی اس کے علاوہ غیر قانونی کاروبار کے روک تھام میں پولیس نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اسطرح عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ عوام بے خوف ہو کر پولیس اسٹیشن سےرجو ہو رہے ہیں۔ سال 18-2017 اور میں ہوے جرایم و حادثات کی تفصیلات کچھ اسطرح سے ہیں۔ سال 2017ئ میں قتل کے دو مقدمات درج ہوئے تھے۔ جبکہ 2018ء میں صفر رہی۔ 2017ء میں سرقہ کی جملہ 13 وارداتیں پیش آئی تھیں۔اس کے مقابلے 2018 میں صرف چار وارداتیں پیش آئیں۔ سال 2017 میں 3 مکانات میں سرقہ کی واردات پیش آئیں جبکہ 2018 میں اس کا تناسب صفر رہا۔ سال 2017 میں عصمت ریزی کی دو واردات پیش آئی اور 2018 میں بھی دو وارداتیں پیش آئیں۔سال 2017 میں سرکاری ملازمین پر حملہ کرنے کی 3 مقدمات درج کیے گئے۔جبکہ اسی سلسلے میں سال 2018 میں صرف ایک مقدمہ درج ہوا۔ مختلف سڑک حادثات میں سال 2017 میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے برعکس 2018 میں سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔خواتین سے چھیڑ چھاڑ معاملے میں 2017 میں 2 مقدمات درج ہوئے۔جبکہ 2018 میں تین مقدمات درج ہوئے۔ٹرافیک قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر سال 2017 میں 43 گاڑیوں پر کارروائی کی گئی۔ جبکہ سال 2018 میں 161 گاڑیوں پر کاروائی کرنے میں بلولی پولیس کامیاب ہوئی۔سرکل انسپکٹر بھگوا ن دھبڑگے نے کہا کہ سال گذشتہ کے مقابلے میں سال 2018 میں جرائم و حادثات کی شرح میں کمی واقع ہوئی اور جرائم سے پاک تعلقہ بنانے میں عوام پولیس کی مدد کر رہی ہے۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر بھگوان دھبڑگے نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔