بلولی۔31ڈسمبر( ابرار بیگ ) تعلقہ بلولی کے بڑور گرام پنچایت کے گرام سیوک شیواجی بھیم راو¿ مٹموار اور سیوک پرکاش سدھرام سونٹکے کے خلاف 6000 کی رشوت قبول کرنے پر کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فریادی کے دادا کے نام پر موجود پلاٹ کو فریادی کے باپ کے نام کرکے نمونہ نمبر 8 بھر کے دینے کے لئے گرام سیوک مٹمواڑ نے 6000 روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا اس طرح کی شکایت فریادی نے 26 ڈسمبر 2018 کو ناندیڑ کے اینٹی کرپشن بیورودفتر کو دی۔ اسی سلسلے میں 31 ڈسمبر 2018 کو بلولی پنچایت سمیتی کے احاطے میں ملزم گرام سیوک شیواجی بیھم راو وٹمواڑ کے کہنے پر سیوک پرکاش سدھرام سونٹکے کو فریادی کی جانب سے چھ ہزار روپئے کی رشوت قبول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے رنگے ہاتھ پکڑا لیا۔اس کاروائی میں اے سی بی کے ایس پی سنجے لاٹکر ڈپٹی ایس پی وجے ڈونگرے کی قیادت میں پولیس انسپکٹر سنیتا شندے ، جگنات اننتوار، ساجد علی،انگوش گاڑیکر، دیپک پوار، ولاسراٹھوڑ ، شیخ مجیب، موجود تھے۔ اور بعد ازاں بلولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر سنیتا شندے کررہی ہے۔اسی طرح سرکاری افسران و ملازمین عوام کی سرکاری کاموں کو مکمل کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کرنے والوں کی شکایت راست طور پر اے سی بی کے آفس سے رابطہ 02462۔253512کرنے کی اپیل کی۔