بلند شہرکے مسلم اے ایس پی(رولر) رئیس اخترکو حکومت نے ہٹا دیا

0 20

بلند شہرتشدد کے بعد پولیس مشینری میں اترپردیش انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی کو ہٹائے جانے کے بعد انتظامیہ نے اتوارکوبلند شہرکے اے ایس پی دیہات رئیس اخرکوبھی ہٹادیا ہے۔ رئیس اخترکو اے ایس پی پی اے سی ہیڈ کوارٹربنایا گیا۔ وہیں رئیس اخترکی جگہ اب بلند شہرمیں اے ایس پی دیہات کی ذمہ داری منیش مشرا کو سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ بلند شہرتشدد معاملے میں وزیراعلیٰ کا رویہ سخت ہے۔ وہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات پہلے ہی دے چکے ہیں۔ اسی ضمن میں ہفتہ کو یوگی حکومت نے تین آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کردیئے۔ بلند شہرتشدد کے معاملے میں یوپی حکومت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی کے بی سنگھ کو ہٹا دیا ہے