بلقیس بانو کیس: مجرموں کی رہائی پر گجرات کو سپریم کورٹ کا نوٹس
مجرموں کو گجرات حکومت نے یوم آزادی پر ایک فرسودہ معافی کی پالیسی کے تحت رہا کیا، جو ایک بہت بڑے سیاسی تنازعہ میں بدل گیا۔
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے جمعرات کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے مجرم 11 افراد کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر گجرات حکومت سے جواب طلب کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی۔
مجرموں کو گجرات حکومت نے یوم آزادی پر ایک فرسودہ معافی کی پالیسی کے تحت رہا کیا، جو ایک بہت بڑے سیاسی تنازعہ میں بدل گیا۔
چیف جسٹس این وی رامنا کی سربراہی والی بنچ نے بلقیس بانو کیس میں قصورواروں کو سزا میں دی گئی رعایت اور ان کی رہائی کے خلاف دائر مفاد عامہ کی عرضداشت پرسماعت کرتے ہوئے گجرات حکومت کو اس معامے میں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا
#BikisBano #GujaratRiots #BilkisBanoCase #SupremeCourt #GujaratGovernment