بغیراجازت حج کرنے والوں پر جرمانے لگانے کا اعلان

0 15

ریاض : حج سے متعلق پبلک سکیورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی شخص بغیر اجازت کے حج کی ادائیگی کی کوشش کرے گا تو اس پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو حج کی ادائیگی کے لیے متعلقہ حکام سے اجازت لینا ہوگی اور حج سے متعلق ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔ترجمان نے تمام شہریوں سے حج سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ ترجمان نے اس ضمن میں سکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار حج قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے پوائنٹس، مقدس مقامات اور مسجد الحرام میں اپنی ڈیوٹی درست طریقے سے انجام دیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں حج سے متعلق فراڈ پر 19 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ حج سے متعلق فراڈ کرنے والوں میں 2 سعودی شہری اور 17 غیر ملکی شامل ہیں۔حکام کاکہنا ہیکہ ان افراد نے حج پر آنے والوں سے قربانی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی مد میں فراڈ کیا جنہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔