بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کے روز ڈرون حملے کئے گئے ۔عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے ) نے عراقی سکیورٹی ایجنسیوں کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ڈرون سے حملے کیے گئے جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا ہے ۔اس سے قبل السموریہ ٹی وی چینل نے سکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا کہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع وکٹری ملٹری بیس پرراکٹ حملے کی زد میں آگیا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں