ناندیڑ:4مئی (ور ق تازہ نیوز)دہلی ‘مہاراشٹراور مدھیہ پردیش سمیت کچھ ریاستوںمیں کورونا کے نئے مریضوںکی تعدادمیں کمی آئی ہے ۔اس طرح کی اطلاع مرکزی وزارت صحت عامہ نے دی ہے ۔مہاراشٹر کے بارہ اضلاع میں مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔ وزارت کے چیف سیکریٹری لو اگروال نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مہاراشٹر‘دہلی اور مدھیہ پردیش سمیت کچھ ریاستوں میں مریضوں کی تعداد میں اب کمی آرہی ہے جس میں مہاراشٹر کے 12اضلاع کاشمار ہے ۔

بھنڈارہ‘ گوندیا‘ واشیم‘ ممبئی‘تھانے ‘ اورنگ آباد ‘جلگاوں ‘دھولیہ ‘ لاتور ‘ ناندیڑ‘ نندوربار اضلاع میں اب کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ریاست مہاراشٹرمیںاب نئے پازیٹیو مریضوں کی تعداد 50ہزار سے کم ہوگئی ہے جبکہ ایک ہفتہ قبل 70ہزار کے قریب پازیٹیو مریض مل رہے تھے مگر مذکورہ 12اضلاع میںمریضوں کی تعداد میں نصف تک کمی آئی ہے اسلئے ریاست بھر کے مجموعی مریضوں کی تعداد میںبھی کافی کمی آئی ہے ۔اگروال نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل آوری کی ضرورت ہے کیونکہ رپورٹ کے مطابق دوبارہ کورونا مرض پھیل سکتا ہے ۔