ممبئی:11جون۔ (ورق تازہ نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روز تک بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ اگلے پانچ دن تک ریاست کے چند اضلاع میں شدید سے موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ماہر موسمیات کے. ایس ہوسالیکر نے اس بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ جس کے مطابق ریاست میں 11تا15جون تک موسلادھاروشدید بارش ہوگی۔

11 جون:شمالی کونکن کے ضلع رائے گڑھ میں شدید سے موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ممبئی ، تھانہ اور پالگھر اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی کونکن کے ضلع رتناگری میں موسلا دھار بارش کا انتباہ کیا ہے۔ سندھ درگ میں بھی کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

12 جون:شمالی کونکن کے ضلع رائے گڑھ میں شدید سے موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ممبئی ، تھانہ اور ضلع کے کچھ دیگر مقامات پر موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ضلع پال گھر میں کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کونکن کے ضلع رتناگری میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ سندھ دورگ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

13 جون:شمالی کونکن کے ممبئی ، تھانہ اور رائے گڑھ اضلاع کے کچھ حصوں میں شدید سے موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ضلع پال گھر میں کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی کونکن کے ضلع رتناگری کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش کا انتباہ کیا ہے۔ سندھ درگ میں منتخب مقامات پر بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

14 جون:شمالی کونکن کے ممبئی ، تھانہ اور رائے گڑھ ‘پال گھراضلاع میں شدید سے موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے رتناگیری اور سندھ درگ اضلاع میں کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا انتباہ کیا ہے۔

15 جون:کوئکن کے رائے گڑھ ، رتناگری ، سندھ درگ ، تھانہ اور ممبئی ، پالگھر میں موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ اگلے پانچ دن میں پونے ، ستارا ، کولہا پور ، ناندیڑ ، ہنگولی ، پربھنی اور لاتور ، عثمان آباد میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔