ناندیڑ: 19جون۔ (ورق تازہ نیوز)ڈائریکٹرجنرل آف پولس دفتر نے 786اے پی آئی کوترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔ جس میں ناندیڑ ضلع کے 9 اے پی آئی کاشمار ہے ۔ ممبئی میں محکمہ کے اسپیشل آئی جی کلونت سارنگل کی جانب سے کردہ سیلکشن لسٹ میں ریاست کے 786 اے پی آئی کے نام شامل ہیں ۔

ناندیڑ کے 9 اے پی آئی میں فیروزخان عثمان خان کے علاوہ دنیش دگمبر سونسکر ‘ وشنبھر ارجن راو پلیواڑ‘ شرینواس گنگارام ] شیوپرساد مادھوراو کتے ‘شردسبھاش مرے ‘ بھومنا ماروتی آچیواڑ‘ کملاکر نرسنہہ گڈمے ‘ سنوش ویجناتھ کیندرے شامل ہیں۔جس میں سے سونسکر فی الحال دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں گرفتار ہے اور جیل میں قید ہے ۔ڈی آئی جی دفتر کی اس فہرست کے بعد ریاست کے مذکورہ اے پی آئی کو پی آئی کے عہدہ پرترقی دینے میں رکاو ٹ و تاخیرا ب دور ہوگئی ہے ۔